• atin_khan 5w

    نمی دے کر جو مٹی کو
    مسلسل گوندھتے ہو تم....
    بتاءو کیا بناءو گے؟
    کوئی کوزہ، کوئی مورت یا پھر محبوب کی صورت؟
    سخنور ہوں....کہو تو مشورہ اک دوں.
    یہ گھاٹے کا ہی سودا ہے.
    یہاں مٹی کی مورت کی اگر آنکھیں بناءو گے
    تمہیں آنکھیں دکھائے گی.
    تراشو گے زبان اسکی تو ترشی جھیل پاءو گے؟
    اگر جو دل بنایا تو ہزاروں خواہشیں بن کر تمہیں تم سے ہی مانگے گی.
    عطائے خلعت احمر اسے خود سر بنا دے گی.
    وہاں اپنی محبت کا جو نادر تاج پہنایا
    خدا خود کو ہی سمجھے گی.
    ابھی بھی وقت ہے مانو
    ارادہ ملتوی کر دو.
    اسے مٹی ہی رہنے دو.
    ع+ع=م÷...؟؟؟