• amirrazaburnpuri 6w

    ماہ صیام

    اپنا شیدا وہ سب کو بنا جائے گا
    میں نے سوچا نہ تھا میں نے سوچا نہ تھا

    شمع دل میں وفا کا جلا جائے گا
    میں نے سوچا نہ تھا میں نے سوچا نہ تھا


    دل کی دنیا کو بھی گل بدامہ وہ کر
    سوز غم کا گیا دور جامہ وہ کر
    مغفرت کا وہ مثدا سنا جائے گا
    میں نے سوچا نہ تھا میں نے سوچا نہ تھا


    خوف دل میں خدا کا دلاتے ہوئے
    نار دوزخ سے ہر دم بچاتے ہوئے
    دے کےجنّت کا سب کو پتاجائے گا
    میں نے سوچا نہ تھا میں نے سوچا نہ تھا