• kamlawrites 1w

    سنو۔۔۔
    اسے کہنا
    میں ایک ایسی عورت ہوں
    جو بھائی کو کھو بیٹھی ہے
    اسے کہنا میرے گھر میں
    بس بہنیں ہی بہنیں ہیں
    مجھے یے زیب نہیں دیتا
    محبت کے نشے میں میں
    اس سے ایک ملاقات کروں
    سنو۔۔۔
    اسے کہنا
    زمانہ ازل سے ہی بس
    مردوں کے حق میں کھڑا ہے
    اسے کہنا یے عزت ہے
    اس پر جب بات ہوتی ہے
    مکمل ذات نیلام ہوتی ہے
    ©kamlawrites