• absurdemotions 9w

    دل کا دل کو یوں ستانا،بے قرار کرنا
    سمجھ نہیں آتا یوں کسی کا انتظار کرنا

    وہ گیا تھا واپس نہ آنے والوں کی طرح
    اس نے بھی کہا تھا میرا انتظار کرنا

    معیں ہے وقت ہر در کے کھل جانے کا
    کیا ہے پھر یہ دل کا تڑپنا ، اِصرار کرنا

    جو بکھیرتے جاتے ہو یوں مسکراہٹیں تم
    ان میں سے تبسم اک خاص ہمارے نام کرنا

    اتنی دیر ٹھہر جانا کہ دل کو آ جائے یقیں
    پھر چلے جانا، بس مرا یہ اک کام کرنا


    یُسمعؔ بنت الہدیٰ