• atin_khan 23w

    "الف" سے... اک بات سنو تم
    "ب "سے... برسوں بعد سنو تم
    "پ "سے... پاس ہے رہتی ہر دم
    "ت" سے ...تیری یاد سنو تم
    "ٹ" سے... ٹوٹ کے بکھر گئی ہے
    "ث" سے... ثابت ذات سنو تم
    "ج "سے... جان بھی حاضر کر دوں
    "چ" سے... چاہے چاند سنو تم
    "ح "سے... حادثے ممکن ہیں
    "خ" سے... خدشات سنو تم
    "د" سے... دل پہ بیٹھ گئی ہے
    "ڈ" سے... ڈر کی دھاک سنو تم
    "ذ" سے... ذرہ ذرہ۔۔۔۔۔ کر کے
    "ر" سے... ریت میں چھان سنو تم
    "ز" سے... زندگی ساتھ سنو تم
    "ژ" سے..۔۔۔۔.ژالہ باری برسے
    "س" سے... ساون سات سنو تم
    "ش" سے... شام کو آوً کبھی گر
    "ص" سے... صدقے وار سنو تم
    "ض" سے... ضد نہ کر جانے کی
    "ط" سے... طے ہے سال سنو تم
    "ظ" سے... ظاہر لگتے ہو تم
    "ع" سے... عشق مزاج سنو تم
    "غ" سے... غرض پرست سے بہتر
    "ف" سے... فرض شناس سنو تم
    "ق" سے... قلم سے لکھتا ہوں میں
    "ک "سے... کتبے آپ سنو تم
    "گ "سے... گیت بنا بیٹھا ہوں
    "ل" سے ...لکھ لکھ راز سنو تم
    "م" سے... موت سے بڑھ کر ہے
    "ن" سے ...ناقص آس سنو تم
    "و" سے... وصل کی بات نہ کرنا
    "ہ" سے... ہجر ہے پاس سنو تم
    "ی" سے... یار اب میرے ہو جاوً
    "یے" سے۔۔۔ یامجھے مار دو تم.