• nallatareen 10w

    @ukwrites96 حقیقت پر مبنی۔۔۔ ہر شعر کے پیچھے ایک کہانی ہے

    Read More

    آپ بیتی

    حالاتِ دل کی کوئی ترجمانی نہیں کرسکتا
    دل کے سِوا کوئی بیان کہانی نہیں کرسکتا

    کیفیاتِ دل تجھ پر منکشف کرنا چاہتا ہوں
    پر کیا کروں اسے بیان زبانی نہیں کرسکتا

    دِل میں ایک باغ تھا اُسے بھی آج جلا آیا
    کیا کروں اپنوں کی نافرمانی نہیں کرسکتا

    مُصلح، مشیر و یار سب مرے مخالف ہوگئے
    اب کسی سے ذکر یہ پریشانی نہیں کرسکتا

    وہ جیسی بھی ہے یہی مان ہے کہ میری ہے
    عیب زدہ کو تو میں خاندانی نہیں کرسکتا

    طعنِ زماں سے دلبرداشتہ ترکِ محبت کرلے
    کوئی دانشور تو ایسی نادانی نہیں کرسکتا

    آگ کا کیا لگتی ہے پھر آخر بجھ جاتی ہے
    آتشِ عشق کو تو زائل یہ پانی نہیں کرسکتا

    رہائش گاہِ سسرال میں ناگن درج کروایا ہے
    اب کوئی اسکو مٹا کر سرجانی نہیں کرسکتا

    بہت آئیں پر ہاں سب کو ٹھکرا دیا ہم نے
    جب ملکہ ہو تو پھر قبول رانی نہیں کرسکتا

    اب تو دل بھی کہتا ہے اس سے دل لگی نا کرو
    دِل پر اتنی شفقت و مہربانی نہیں کرسکتا

    وہ عشق سے بے خبر رہی میں سب سے لڑ گیا
    ابرِ عشق کو اب مزید طوفانی نہیں کرسکتا
    ©nallatareen